مہاراشٹرا اسمبلی میں گورنر کے خطبہ پر اظہارتشکر، چیف منسٹر کا بیان
ممبئی 19 دسمبر(سیاست ڈاٹ کام )ہماری تین پہیوں کی حکومت غریبوں کی سرکارہے جوکہ باتیں کم اور زیادہ کام پر یقین رکھتی ہے اور یہ ہم مستقبل میں ثابت کرکے دکھائیں گے ۔ اس بات کا اظہار مہاراشٹرکے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کیا ہے ۔غریبوں کو بلٹ ٹرین کی نہیں بلکہ تین پہیوں والے آٹو رکشا سے ہی کام پڑتا ہے۔ آج ایوان میں گورنر ہوشیار سنگھ کوشیاری کے خطاب پر شکریہ کی رسم کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے سابق وزیراعلی فڑنویس اورسابق وزیر منگٹی وار کے طنز کا جواب دے رہے تھے ،فڑنویس نے ادھو کی قیادت میں مہاوکاس اگھاڑی(ایم وی سے ) کو ایک بے سمت کی حکومت سے تعبیر کیا تھااور شیوسینا ،کانگریس اور این سی پی مشتمل یہ سرکار الگ الگ نظریات اور خیالات کی حکومت جوکہ ایک دوسرے سے جدا ہے اور ان کی راہیں بھی الگ الگ سمتوں میں جاتی ہیں،جس کا جواب دیتے ہوئے ادھو نے کہا کہ ہماری حکومت باتوں سے زیادہ کام پر یقین رکھتی ہے ۔ اس سے قبل بی جے پی لیڈر سدھیر منگٹی وار نے بھی کسانوں کو راحت دینے کے معاملہ میں حکومت کو نشانہ بنایا تھا ،جس کے جواب میں ادھو ٹھاکرے نے کہاکہ اپوزیشن میں آنے کے بعد بی جے پی لیڈران کو یہ مسائل یاد آرہے ہیں ،کیونکہ اب وہ بے کار ہیں اور جب سرکار میں تھے تب باتیں ہی کرنے پر یقین کرتے تھے ۔