تین ہائی کورٹس کے چیف جسٹس مقرر

   

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے منگل کو جسٹس پنکج متھل کو راجستھان ہائی کورٹ، جسٹس پی بی ورلے کو کرناٹک ہائی کورٹ اور جسٹس علی محمد ماگرے کو جموں و کشمیر ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ چیف جسٹس کی تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن آج مرکزی وزارت قانون و انصاف کے محکمہ قانون نے جاری کیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق صدرجمہوریہ نے جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پنکج متھل کو راجستھان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اسی طرح جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے جج جسٹس علی محمد ماگرے کو ترقی دے کر یہاں چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔