ثانیہ مرزا ہندوستان کی پہلی مسلم خاتون فائٹرپائلٹ

,

   

مرزا پور : اترپردیش میں مرزا پور کے رہنے والے ایک ٹی وی میکانک کی بیٹی ثانیہ مرزا کو ہندوستانی فضائیہ نے فائٹر پائلٹ کی تربیت کیلئے منتخب کیا ہے جبکہ وہ ملک کی پہلی مسلم لڑکی اور ریاست کی پہلی آئی اے ایف پائلٹ ہوں گی ۔ ثانیہ مرزا ، مرزا پور دیہات کرتوالی تھانہ علاقہ کے تحت جسوور گاؤں کی رہنے والی ہے ۔ ثانیہ نے این ڈی اے کے امتحان میں شاندار کامیابی کے ذریعہ یہ پوزیشن حاصل کی ۔ ثانیہ نے نہ صرف ملک کا نام روشن کیا ہے بلکہ قوم و ملت کا سر بھی فخر سے بلند کردیا ہے ۔ ثانیہ کے والدین کے علاوہ مقامی لوگ کافی خوش ہے اور ثانیہ کی ستائش کررہے ہیں ۔ ثانیہ کے والد شاہد علی نے کہا کہ ثانیہ مرزا ملک کی پہلی فائر پائلٹ اونی چترویدی کو اپنا رول ماڈل مانتی ہے ۔ ثانیہ ملک کی دوسری لڑکی ہے جسے فائٹر پائلٹ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے ، وہیں یہ پہلی مسلم لڑکی ہے جسے یہ اعزاز حاصل ہے ۔ ثانیہ کے والدہ تبسم مرزا نے کہا کہ ہماری بیٹی نے سارے ملک کے علاوہ قو و ملتکا سرفخر سے بلند کردیا ہے ۔ اس نے اپنا فائر پائلٹ بننے کا خواب پورا کیا ۔ ثانیہ مرزا نے پہلی مسلم لڑکی فائٹر پائلٹ کا اعزاز نیشنل ڈیفنس اکیڈیمی 2022 کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد حاصل کیا ۔ ثانیہ مرزا 27 ڈسمبر کو نیشنل ڈیفنس اکیڈیمی کو باقاعدہ طو رپر جوائن کریں گی ۔