’جئے شری رام‘ دورحاضر کا جنگی نعرہ بن گیا ہے

,

   

ہجومی تشدد پر صرف پارلیمنٹ میں اظہارتشویش کافی نہیں، وزیراعظم مودی کو 49 سلیبریٹیز کا مکتوب

ممبئی ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں مختلف شعبوں سے وابستہ انتہائی معروف شخصیات نے ’جئے شری رام‘ کے نعروں کے بیجا استعمال اور ہجومی تشدد کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’جئے شری رام دور عصرمیں ’جنگی پکار‘ یا جنگی نعرہ‘‘ تبدیل ہوگیا ہے۔ 49 سلیبریٹیز نے جن میں ڈائرکٹر شیام بینگل، انوراگ کیشپ، منی رتنم اور اداکارہ کونکنہ سین شرما بھی شامل ہیں۔ اس ضمن میں وزیراعظم نریندر مودی کے نام ایک مکتوب لکھا ہے جس میں ملک میں ہجومی تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش ظاہر کی۔ ان سلیبریٹیز نے وزیراعظم مودی سے اس مکتوب میں کہا ’’آپ نے ہجومی تشدد کی پارلیمنٹ میں مذمت کی ہے لیکن یہ کافی نہیں ہے! درحقیقت دیکھنا یہ ہیکہ فی الواقعی کیا کارروائی کی گئی ہے؟ ایک اور افسوسناک امر یہ بھی ہے کہ ’جئے شری رام‘ ’آج کے دور کا ایک جنگی نعرہ‘ بن گیا ہے۔