جائیداد رجسٹریشنس سے حکومت کو ہونے والی آمدنی میں کمی

   


حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد میں جائیدادوں کے رجسٹریشن سے تلنگانہ حکومت کو ہونے والی آمدنی میں گذشتہ سال کے مقابل 2500 کروڑ روپئے تک کمی ہوئی ہے ۔ سال کے آغاز سے حیدرآباد میں 25,094 کروڑ روپئے مالیت کے 50,953 رہائشی یونٹس کے رجسٹریشن ہوئے جب کہ سال گذشتہ 27,640 کروڑ روپئے مالیت کے 62,052 رہائشی یونٹس کے رجسٹریشن ہوئے تھے ۔ نائٹ فرینک انڈیا نے کہا کہ حیدرآباد میں ستمبر 2022 میں رہائشی جائیدادوں کے 4,307 یونٹس کے رجسٹریشن ہوئے ۔ ستمبر میں رجسٹرڈ جائیدادوں کی جملہ قیمت 2,198 کروڑ روپئے رہی ۔ شیشر بائجال ، چیرمین اینڈ منیجنگ ڈائرکٹر نائٹ فرنک انڈیا نے کہا کہ حیدرآباد ریسیڈنشیل مارکٹ میں 2022 میں رجسٹریشنس میں کمی ہوئی ۔ حیدرآباد ریسیڈنشیل مارکٹ میں شامل ہیں ۔ چار اضلاع حیدرآباد ، میڑچل ، ملکاجگری ، رنگاریڈی اور سنگاریڈی ۔۔