جامع سروے قوم و ملت کیلئے نہایت فائدہ مند

   

نظام آباد میں کل جماعتی مشاورتی اجلاس کا انعقاد، شعور بیداری پر زور

نظام آباد 6 نومبر/ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )صدائے اردو ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام شہر کی جملہ تنظیموں کے اشتراک سے ایک اہم مشاورتی اجلاس ڈیسنٹ فنکشن ہال قلعہ روڈ پر منعقد ہوا۔جس میں شہر کے مختلف فلاحی تنظیموں نے شرکت کی جلسے ابتدا مفتی فصیح الدین کی قرآت کلام پاک ہوئی۔ مرزا افضل بیگ تیجان صدر صدائے اردو سوسائٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے اور ہماری قوم کے لئے بے حد ضروری ہے۔ محلے واری سطح پر ایک کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے اپنے محلے والوں کے ناموں اندراج کرائیں اور تین برادری ( سید، خان، مرزا ) کو چھوڑ کر باقی تمام برادری کو BCE میں لکھوائیں جو وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے ہماری قوم کو اور ملت کے نونہالوں کو تعلیمی اور معاشی پسماندگی سے دوچار ہونا نہ پڑے۔ اس موقع پر قاسم ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے دئیے جانے والے 75 سوالات پر مشتمل سروے لسٹ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ سوالات کے جوابات دینے میں کسی قسم کی کوئی لاپرواہی نہ کریں اور کوئی کچھ نہ چھپائیں ورنہ ایک غلطی آپکے لئے مستقبل میں نقصان کا باعث ہوگا۔ مولانا حیدر قاسمی نے کہا کہ اس سروے کے ضمن میں شہری سطح پر ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو اس کام پر نگرانی رکھتے ہوئے اس کام کو بہ آسانی مکمل کرسکے۔ مولانا کریم الدین کمال نے میمن برادری سے کہا کہ مادری زبان کے کالم میں پہلے اردو لکھیں اور بعد میں گجراتی یا ہندی لکھیں جس سے مادری زبان اردو ہوگی اور سیکنڈ لینگویج گجراتی یا ہندی ہوگی۔ محمد نعیم جرنل سکریٹری باغباں برادری نے بھی ہونے والے سروے میں پورا پورا تعاون کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ اس موقع پر ریاض ملک مولانا عابد قاسمی مولانا ارشد متین مولانا اسماعیل عارفی مولانا سمیع اللہ قاسمی اعجاز گولڈن سوسائٹی اکبر مسلم ویلفیئر ضیاء ریل اسٹیٹ سوسائٹی شیخ علی صابری فیض العلوم محمد ولی الدین قادری منہاج القرآن ہارس میمن سوسائٹی رفیق جمیت القریش و دیگر تنظیموں کے افراد موجود تھے جلسے کی کاروائی ڈاکٹر سمیع امان نے کی اور آخر میں مولانا سید سمیع اللہ کی دعا پر جلسے کا اختتام عمل میں آیا۔ اور افتخار نہال نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔