جامعہ ملیہ اسلامیہ کی نامعلوم شرپسندوںکیخلاف ایف آئی آر

   

نئی دہلی: ادارے کے گنگاجمنی کردار کو نقصان پہنچانے کی کوشش کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کیمپس میں دیوالی تہوار کی تقریبات میں رخنہ ڈالنے کے لیے نامعلوم بدمعاش اور شرانگیز افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔اطلاعات کے مطابق 22 اکتوبر کو جامعہ کے طلبا کی جانب سے منعقدہ دیوالی کی تقریبات میں رخنہ ڈالنے کے لئے چند نامعلوم افراد کیمپس میں گھس آئے تھے۔جامعہ کے طلبا نے دیوالی کی تقریبات کو منانے کے لئے رنگولی بنائی تھی اور دیپ جلائے تھے جن کو خراب کیا گیا۔