جاوڈیکر نے یوم ہندی کی مبارکباد دی

   

نئی دہلی : مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے اتوار کو عالمی یوم ہندی کی ملک کے سبھی عوام کو مبارکباد دی ہے ۔عالمی یوم ہندی ہر سال دس جنوری کو منایا جاتا ہے ۔ہندی زبان کو فروغ دینے کے لئے عالمی یوم ہندی منایا جاتا ہے ۔ یوم ہندی کو منانے کا اہم مقصد ہندی کو بین الاقوامی زبان کا درجہ دلانا اور تشہیر کرنا ہے ۔ یوم ہندی منانے کی شروعات دس جنوری 2006 کو ہوئی تھی۔