جاپان ایئر لائن کی اوساکا میں ایمرجنسی لینڈنگ

   

Ferty9 Clinic

ٹوکیو :جاپان ایئر لائن کی ٹوکیو سے تائیوان جانے والی پرواز ہنگامی صورتِ حال کے باعث ہنگامی طور پر اوساکا ایئرپورٹ پر اتار لی گئی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جاپان ایئر لائن کی پرواز جے ایل 6729 نے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 11 منٹ پر ٹوکیو کے ناریتا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے تائیوان کے دارالحکومت تائپے کے لیے ٹیک آف کیا۔ اڑان کے 35 منٹ بعد بوئنگ 767 جاپان کی فضائی حدود میں اوکازاکی کے قریب پہنچا تھا کہ طیارے میں ہوا کے شدید دباؤ کا مسئلہ درپیش آیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارے نے بلندی چھوڑنا شروع کر دی اور اچانک 19 ہزار فٹ کی بلندی پر آگیا تھا، ایئر ٹریفک کنٹرول کی ہدایت پر پائلٹ نے پرواز جے ایل 6729 کو اوساکا کے کانسائی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی۔ ایئر لائن حکام کے مطابق طیارہ اور اس کے مسافر خیریت سے ہیں جنہیں متبادل پرواز کے ذریعے منزل پر روانہ کیا جا رہا ہے۔