ٹوکیو: جاپان کے کاگوشیما علاقے میں جمعرات کو زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے یہ اطلاع دی۔جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 5 منٹ پر محسوس کیے گئے ۔ زلزلہ کا مرکز 29.4 ڈگری شمالی عرض البلد اور 129.4 ڈگری مشرقی طول البلد اور سطح زمین سے 20 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔