ٹوکیو: مغربی جاپان میں شدید بارش اور سیلاب کے خطرہ کے پیش نظر حکومت نے 400,000 سے زیادہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا مشورہ دیا ہے ۔ چینل نے منگل کو اپنی رپورٹ میں کہا کہ فوکوکا، ساگا، اوئٹا، یاماگوچی اور شیمانے پریفیکچر میں تقریباً 4.10 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ یہ لوگ ان علاقوں میں تقریباً 190,000گھروں میں رہتے ہیں۔ حکام نے ہفتے کو1,38,000سے زیادہ لوگوں پر زور دیا کہ وہ کئی دنوں کی شدید بارشوں کے درمیان لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے خطرے کے پیش نظر محفوظ مقامات پر چلے جائیں۔
ماہرین موسمیات نے بدھ کی صبح تک کیوشو جزیرے میں 250 ملی میٹر بارش کی پیش گوئی کی ہے ، جب کہ ہونشو کے مرکزی جزیرے اور شیکوکو جزیرے کے کچھ حصوں میں 200 ملی میٹر تک بارش ہونے کی توقع ہے ۔ اس کے علاوہ کچھ علاقوں میں پہلے ہی 100 ملی میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے ۔