ٹوکیو : جاپان میں تنخواہوں سے متعلق جون میں ہونے والے مذاکرات کے بعد مسلسل دوسرے مہینے اجرت میں اضافہ کردیاگیا۔ وزارت محنت نے کہا کہ اجرتوں میں ایک سال پہلے کے مقابلہ میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان جون میں 27 ماہ کے دوران میں پہلی بار حقیقی اجرت میں اضافہ ہوا تھا۔ یہ اعداد و شمار وزارت کے تازہ ترین ماہانہ سروے میں سامنے آئے ہیں، جس میں کم از کم 30 ہزار سے زائد کاروباری اداروں کا احاطہ کیا گیا ہے۔