جاپان میں ہوٹل مینجمنٹ ملازمت کے مواقع

   

آئی ٹی آئی ملے پلی میں آج اور کل انرولمنٹ مہم
حیدرآباد ۔28۔ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت کے ادارہ اوورسیز میان پاور کمپنی لمٹیڈ نے جاپان میں ہوٹل مینجمنٹ کی ملازمت کیلئے اہل امیدواروں کیلئے 29 اور 30 ڈسمبر کو نام درج کرانے کی مہم کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ لیبر ایمپلائمنٹ اینڈ ٹریننگ کے تحت یہ ادارہ کام کرتا ہے ۔ وجئے نگر کالونی میں واقع گورنمنٹ آئی ٹی آئی کالج ملے پلی کامپلکس میں اہل امیدواروں سے تفصیلات حاصل کرتے ہوئے نام درج کئے جائیں گے۔ میان پاور کمپنی لمٹیڈ کی جانب سے ہوٹل مینجمنٹ اسٹاف کی ٹریننگ کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ جاپان میں کامیابی کے ساتھ خدمات انجام دے سکیں۔ جاپان میں ہوٹل مینجمنٹ کے شعبہ میں پیشہ ور افراد کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے ۔ ماہانہ ایک تا دیڑھ لاکھ روپئے تنخواہ کی گنجائش ہے۔ میان پاور کمپنی لمٹیڈ ملازمت کیلئے قانونی طریقہ سے تقررات کا عمل مکمل کرے گا۔ امیدواروں کو ہوٹل مینجمنٹ میں ڈپلوما یا ڈگری کا حامل ہونا چاہئے ۔ ہوٹل مینجمنٹ کے مختلف شعبہ جات میں کم از کم ضروری تجربہ ہونا چاہئے ۔ امیدواروں کی عمر 22 تا 27 سال کے درمیان ہونی چاہئے ۔ منتخب امیدواروں کیلئے جاپانی زبان پر عبور حاصل کرنے اور دیگر شعبہ جات میں ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے گا۔1