جاپان کا چاند پر دوسرا لینڈنگ مشن بھیجنے کا اعلان

   

ٹوکیو : جاپانی خلائی ریسرچ کمپنی اسپیس نے دسمبر کے اوائل میں اپنا دوسرا مشن چاند پر بھیجنے کا اعلان کردیا۔ ہاکوتو آر 2مشن کے خلائی جہاز کو اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ کے ذریعے فلوریڈا سے بھیجا جائے گا اور وہ 5ماہ کی خلائی پرواز کے بعد چاند پر اترنے کی کوشش کرے گا۔ دوسرا مشن اپریل 2023 ء میں اسپیس کی پہلی ٹچ ڈاؤن کی پیروی کرے گا جو اونچائی کے غلط حساب کتاب کی وجہ سے آخری لمحات میں ناکام ہوگیا تھا۔