جاپان کی تابکار پانی بحرالکاہل میں چھوڑنے کی منظوری

   

ٹوکیو: جاپان کی نیوکلیئر ریگولیشن اتھارٹی (این آر اے) نے ملک کے شمال مشرق میں واقع متاثرہ نیوکلیئر پلانٹ سے تابکاری سے آلودہ پانی کو بحر الکاہل میں چھوڑنے کے متنازعہ منصوبے کی منظوری دے دی ہے اس فیصلے کے خلاف عوام نے احتجاج کیا ہے۔این آر اے نے گزشتہ روز ایک غیر معمولی اجلاس میں پلانٹ کے آپریٹر، ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی ہولڈنگز انکارپوریشن (ٹیپکو)کی طرف سے پیش کردہ متنازعہ منصوبے کی حکومتی فیصلے کے مطابق حتمی منظوری دی۔حکومت اور ٹیپکو کا اگلے موسم بہار میں فوکوشیما پریفیکچر میں بحر الکاہل کے ساحل سے تقریبا 1 کلومیٹر دور سونامی سے متاثرہ فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ سے زہر الود پانی چھوڑنے کا منصوبہ ہے۔