اطلاعات کے مطابق حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ٹوکیو: میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کو وسطی جاپان میں ایک فیکٹری میں چاقو سے حملہ کرنے کے بعد متعدد افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
کیوڈو نیوز ایجنسی اور دیگر ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ ٹوکیو کے مغرب میں شیزوکا پریفیکچر کے شہر مشیما میں ربڑ کی فیکٹری میں ایک شخص نے کئی افراد کو چاقو سے وار کیا۔
کیوڈو نے مقامی فائر ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ آٹھ افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
کیوڈو نے بتایا کہ حملہ آور کو فیکٹری میں حراست میں لیا گیا تھا۔ زخمیوں کی حالت سمیت دیگر تفصیلات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں۔
