ٹوکیو،11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے صوبہ فوکوشیما کے مشرقی ساحلی علاقے میں پیر کو زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ جاپان کے محکمہ موسمیاتی سائنس ایجنسی کے مطابق ریختر پیماپر زلزلہ کی 5.9 شدت تھی۔زلزلہ کے یہ جھٹکے مقامی وقت کے مطابق پیر کی صبح دو بجکر 11 منٹ پر محسوس کئے گئے ۔ زلزلہ کا مرکز 36.8 ڈگری شمالی طول البلد اور 142.5 ڈگری مشرقی طول البلد میں زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ صوبہ ھوکائیڈو کے کچھ علاقوں میں بھی زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلہ کی وجہ سے سونامی سے متعلق کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے ۔