جاکلین فرنانڈیس کو کچھ دیر کے لئے ممبئی ائیرپورٹ پر روک دیاگیا

,

   

نئی دہلی۔ بالی ووڈ کی اداکارہ جاکلین فرنانڈیس کو اتوار کے روز کچھ دیر کے لئے ممبئی ائیرپورٹ پر روک دیاگیا مگر بعد میں انہیں جانکاری کے مطابق آگے جانے دیا‘ حال ہی میں جاکلین سے انفارسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے انسداد مالی تغلب کے معاملے جس میں سوکیش چندرشیکھر اور دیگر سات لوگ ملوث ہیں‘ پوچھ تاچھ کی گئی تھی۔

ایک اعلی سطحی ذرائع کاکہنا ہے کہ اس اداکارہ کے خلاف میں (لک اؤٹ سرکولر) ایل او سی جاری ہوا ہے اور ایجنسی نے شبہ ظاہر ہے کہ وہ اگر باہر جاتی ہے تو انہیں متعلقہ انتظامیہ کو ایک تحریری لیٹر دینا ہوگا۔ مذکورہ انتظامیہ نے جیسے ہی جاکلین ممبئی ائیر پورٹ پہنچی تو انہیں روک لیااور بعد میں انہیں چھوڑ دیا۔ذرائع کے بموجب انہیں دہلی کی ایک پرواز میں سوار ہوناتھا۔

ای ڈی نے ہفتہ کے روز ایک چارج شیٹ پی ایم ایل اے کے تحت درج کی ہے جس چند ایک بالی ووڈ اداکاروں کے نام گواہوں کے طور پر درج ہیں جن میں ایک جاکلین بھی ہیں۔

مذکورہ عدالت نے اس چارج شیٹ پر داخل کرنے کے ساتھ ہی توجہہ دی اور ایجنسی سے کہاکہ وہ چارج شیٹ کی ایک کاپی تمام ملزمین کو سربراہ کریں۔ یہ بھی ممکن ہے کہ جاکلین کو دوبارہ تحقیقات کے لئے طلب کیاجاسکتا ہے۔

چارج شیٹ کے معاملے میں اگلی سنوائی کی تاریخ13ڈسمبر مقرر کی گئی ہے۔ مذکورہ ای ڈی عہدیداروں اس معاملے میں سختی کے ساتھ اپنے ہونٹ بندکئے ہوئے ہیں۔