٭ امریکہ میں ایک 43 سالہ ہندوستانی نژاد خاتون اُس وقت ہلاک ہوگئی جب وہ جاگنگ کررہی تھی۔ ٹیکساس کی رہنے والی سرمشٹھا سین پر یکم اگست کو اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ چشلوم ٹریک پارک میں جاگنگ کررہی تھی۔ بعدازاں ایک راہگیر نے اس کی نعش کو اس علاقہ میں دیکھنے کے بعد پولیس کو مطلع کیا۔ متوفیہ ایک محقق تھی۔