جب مودی جی ایک ہندو راشٹرا کا اعلان کریں گے تب اپنا ایک ہتھیار تیار رکھیں۔ گلوکار ہندوؤں کو بھڑکاتے ہوئے۔ ویڈیو

,

   

خبروں کے مطابق دھرمیندر پانڈے نے اپنے اس تمام جاگرن مظاہرے میں اسی طرح کی بھڑکاؤ تقریر کی ہے۔


ایٹاوا۔ ایک ”گلوکار“ دھرمیندر پانڈے نے ہندوؤں سے استفسار کیاہے کہ ”ہندو راشٹرا“ کی ایک اصطلاح کے لئے ہتھیار اٹھانے کے تیاری کرلیں۔

بتایاجارہا کہ کچھ وقت قبل سدھارتھ نگر میں پانڈے نے ”جاگرنوں“ میں مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ جب کبھی وزیراعظم نریندر مودی ہتھیار اٹھانے کے لئے آواز لگائیں گے ہندوؤں کو تیار رہنا چاہئے۔

ایک وائیرل ویڈیومیں پانڈے کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ”وزیراعظم گھروں پر جھنڈا لگانے‘ تالیاں بجانے دیا جالانے کا آپ سے استفسار کرکے آپ کی جانچ کی ہے۔

اپنے گھرو ں میں آپ کو تیز دھار ہتھیار رکھنا چاہئے اور بہنوں کو بھی اپنی برچیاں تیزکرلینی چاہئے۔ آپ کو ایسا اسو قت لئے کرنا ہے جب مودی جی ہندو راشٹرا کا اعلان کریں گے“۔

خبروں کے مطابق دھرمیندر پانڈے نے اپنے اس تمام جاگرن مظاہرے میں اسی طرح کی بھڑکاؤ تقریر کی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یوپی کے سابق وزیر تعلیم ستیش دیوڈی بھی موجود تھے جب دھرمیندر نے اپنی تقریر کو جاری رکھا ہوئے تھے۔

انہوں نے اس وقت یہ تقریر کی جب مذکورہ بی جے پی لیڈر شہہ نشین پر بیٹھے ہوئے تھے۔

https://twitter.com/mhassanism/status/1576906518032961537?s=20&t=yGUPF9G26OBJLTSN6nm0ow
مذکورہ سدھارتھ نگر پولیس نے استقریب کے متعلق مکمل عدم جانکاری کا دعوی کررہی ہے اور کہاکہ انہوں نے تقریر پر نوٹ لیاہے جبکہ وہ پرانی تاریخ کی معلوم ہوتی ہے۔پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ ”ہم ویڈیو کی جانچ کررہے ہیں اس کے مطابق کاروائی بھی کریں گے“