جدہ میں نکی مناج کا شو منسوخ

,

   

Ferty9 Clinic

لاس اینجیلس۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی خاتون ریاپر نکی مناج
(Nicky Minajj)
جو خواتین اور ہم جنس پرستوں کے حقوق کی تائید میں سعودی عرب میں ڈانس کے ایک عظیم الشان شو میں شرکت کرنے والی تھیں، نے اب اس شو کی منسوخ کردیا ہے۔ آئندہ ہفتہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں ان کے شو کی پوری تیاریاں مکمل ہوگئی تھیں جسے ایک کلچرل فیسٹیول کا نام دیا گیا تھا، تاہم سعودی جیسے قدامت پسند ملک میں اس نوعیت کے بے باکانہ اور فحش شو کی خبر ملتے ہی سوشیل میڈیا پر اس کی زبردست مذمت کی جائے گی۔ اسی دوران نکی مناج کے تشہیری نگران کار نے بتایا کہ نکی مناج نے کافی غوروخوض کے بعد جدہ میں شو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔