جرائم و حادثات

   

قرض کی ادائیگی کیلئے ہراسانی کا شکار شخص کی خودکشی
حیدرآباد /4 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) بچوں کی اسکول فیس ادا کرنے کیلئے حاصل کردہ قرض کی ادائیگی میں ہراسانی کا شکار ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 34 سالہ سنتوش جو پیشہ سے کیاب ڈرائیور تھا ۔ چنتل علاقہ میں رہتا تھا ۔ سنتوش نے بچوں کے اسکول فیس کی ادائیگی کیلئے چنٹو بھائی نامی شخص سے قرص حاصل کیا تھا ۔ آمدنی نہ ہونے کے سبب قرض ادا کرنے میں سنتوش کو دشواریاں پیش آرہی تھی ۔ اس دوران چنٹو بھائی ، خلیل اور کمار کی جانب سے سنتوش پر سخت دباؤ ڈالتے ہوئے شدید ہراساں کیا جارہا تھا ۔ جس سے تنگ آکر اس نے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ ع


بلندی سے گرنے پر کمسن بچی کی موت
حیدرآباد /4 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شہر کے علاقہ شاہ عنایت گنج میں ایک کمسن بچی بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگئی ۔ شاہ عنایت گنج پولیس کے مطابق 2 سالہ سندھیہ چودھری جو شاہ عنایت گنج علاقہ کے ساکن بچن چودھری کی بیٹی تھی ۔ سندھیہ چودھری اپنی بہن کے ہمراہ مکان کے بالائی حصہ میں کھیل رہی تھی اور مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر ہلاک ہوگئی ۔ پولیس شاہ عنایت گنج نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ع