جرائم و حادثات

   

این آر آئی خاتون کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
ایف بی آئی کے غیر ضمانتی وارنٹ پر لالہ گوڑہ پولیس کی کارروائی
حیدرآباد : /28 اگست (سیاست نیوز) این آر آئی خاتون کے قتل میں ملوث کلیدی ملزم ارجن شرما کو لالہ گوڑہ پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے اس پر ایف بی آئی کی جانب سے جاری کئے گئے غیرضمانتی وارنٹ کی تعمیل کرتے ہوئے دہلی پولیس کے حوالے کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق 27 سالہ ارجن شرما جس کا تعلق ٹاملناڈو کے شہر چینائی سے ہے اور وہ اترپردیش میں مقیم تھا ۔ 27 سالہ نکھیتا گوڑی شالہ ساکن لالہ گوڑہ سکندرآباد 2022 ء میں امریکہ کو ماسٹرس ڈگری حاصل کرنے کیلئے گئی تھی جہاں پر اس کی دوستی اترپردیش کے ارجن شرما سے ہوئی تھی ۔ 2024 ء تک دونوں کی دوستی برقرار رہی اور اس کے بعد نکھیتا نے ہیلت کمپنی جو امریکہ کے شہر میری لینڈ میں واقع ہے ملازمت حاصل کرلی ۔ پولیس نے بتایا کہ ارجن شرما اور اس کی ماں رچنا شرما نے نکھیتا سے معاشی پریشانیاں ظاہر کرتے ہوئے قرض حاصل کیا ۔ اسی طرح ارجن شرما نے نکھیتا کو اپنے اپارٹمنٹ واقع کولمبیا میں طلب کیا اور قرض کی رقم سے متعلق معاملہ کی یکسوئی کیلئے بات چیت کرتے ہوئے اسے یکم جنوری 2026 ء کو تیز دھار چاقو سے حملہ کرکے اسے اپارٹمنٹ مقفل کرکے فرار ہوگیا اور بعد ازاں امریکہ کی میری لینڈ پولیس کو اس خاتون کی گمشدگی کی جھوٹی شکایت درج کروائی ۔ اس حملہ کے فوری بعد وہ چینائی واپس پہنچ گیا اور مقتولہ خاتون کا موبائل فون اور اس کے ڈیبیٹ کارڈ کا غیرمجاز استعمال کرتے ہوئے اس کے اکاؤنٹ میں موجود نقد رقومات کو اپنے بینک کھاتے میں منتقل کرلیا ۔ اس سلسلہ میں نکھیتا گوڑی شالہ کے والد آنند گوڑی شالہ کی جانب سے شکایت درج کروانے پر لالہ گوڑہ پولیس نے دھوکہ دہی کا ایک مقدمہ درج کیا تھا اور اس ملزم کی گرفتاری کیلئے سکندرآباد زون کی پولیس نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی ۔ تکنیکی شواہد کی بنیاد پر لالہ گوڑہ پولیس نے ارجن شرما کو اترپردیش کے آگرہ شہر سے گرفتار کرلیا اور اسے شہر حیدرآباد منتقل کرتے ہوئے دھوکہ دہی کے کیس میں نوٹس جاری کی اور بعد ازاں فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن (ایف بی آئی ) کی ریڈکارنر نوٹس کے تحت اسے دہلی پولیس کے حوالے کرتے ہوئے اسے تہاڑ جیل منتقل کردیا ۔ بy/

جـــرائـــم و حـــادثــات

اے ڈی مائنس ڈپارٹمنٹ کے گھر اے سی بی کا دھاوا
100 کروڑ روپئے کے غیر متناسب اثاثہ جات بے نقاب
حیدرآباد ۔ 28 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : اینٹی کرپشن بیورو ( اے سی بی ) کے عہدیداروں نے جمعرات کی صبح بھوپال پلی ٹاون میں بھوپال پلی ڈسٹرکٹ مائنس اسسٹنٹ ڈائرکٹر بی جئے راج کی قیام گاہ پر یہ شبہ کرنے کے بعد دھاوا کیا کہ ان کے پاس ان کے معلوم ذرائع آمدنی سے میل نہ کھانے والے غیر متناسب اثاثہ جات ہیں ۔ اے سی بی کے مطابق اس تلاشی میں 3,06,53,177 روپئے گورنمنٹ وئیلیو کے اثاثہ جات کا پتہ چلا جن کی مارکٹ قیمت کا اندازہ تقریبا 100 کروڑ روپئے ہے ۔ ان اثاثہ جات میں مکان جائیدادیں ، زرعی اراضی ، طلائی زیورات ، تین فور وہیلرس اور گھریلو اشیاء شامل ہیں ۔ اے سی بی کے عہدیداروں نے اضلاع بھوپال پلی ، ہنمکنڈہ ، حیدرآباد اور ورنگل میں جئے راج کی رہائش گاہ اور دیگر آٹھ عمارتوں کی جن کا تعلق ان سے اور ان کے ارکان خاندان سے ہے اور ان کے آفس کی تلاشی لی ۔ اے سی بی کی ایک پریس ریلیز کے مطابق ورنگل رینج ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پی سامبیا نے کہا کہ جئے راج نے مبینہ طور پر بدعنوانیوں میں ملوث ہوتے ہوئے غیر متناسب اثاثہ جات حاصل کئے ہیں ۔ اس سلسلہ میں ایک کیس درج کیا گیا ہے ۔ اس تلاشی کے دوران اے سی بی کے عہدیداروں نے جئے راج کے ڈرائیور ایس یادئیا کے موبائل فون پر دستیاب انفارمیشن کی بھی جانچ کی ۔۔ A/m/b
بین ریاستی گانجہ منتقل کرنے والی ٹولی گرفتار ، گانجہ ضبط
حیدرآباد 28 اگست (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کی انسداد منشیات ایگل فورس نے بین ریاستی گانجہ منتقل کرنے والی ایک ٹولی کو گرفتار کرتے ہوئے 20 کیلو گانجہ برآمد کرلیا۔ 27 اگست کو ایگل فورس اور کھمم و چوٹ اپل پولیس کی ایک مشترکہ کارروائی میں پتنگی ٹول پلازہ کے قریب ایک گاڑی کو شبہ کی بنیاد پر ایگل ٹیم نے روک کر تلاشی لی جس میں 10 لاکھ مالیتی گانجہ برآمد ہوا۔ اِس کارروائی میں پولیس نے اڈیشہ سے تعلق رکھنے والے تریلوچن سمنترا اور ساگر بل متوطن اڈیشہ اپنے دیگر ساتھیوں بکاش بارک ساکن حیدرآباد اور امیت ساہنی جو اصل سپلائر کی مدد سے گانجہ منتقلی کا ریاکٹ چلارہے تھے۔ اِس کارروائی میں ایگل ٹیم اور چوٹ اپل پولیس نے مذکورہ ملزمین کے قبضہ سے 20 کیلو گانجہ جس کی مالیت 10.25 لاکھ بتائی جاتی ہے، برآمد کرلی۔(ب؍V)
مکتھل میں خاتون پر حملہ میں ملوث دو افراد گرفتار
حیدرآباد ۔ 28 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : مکتھل ٹاون پولیس نے بتایا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے ایک بے گھر خاتون کی عصمت دری کی اوراسے خون بہا چھوڑ دیا ۔ نارائن پیٹ کے مکتھل منڈل میں جونیر کالج گراونڈ سے متصل شیلٹر کے قریب صبح 2 بجے سے 3 بجے کے درمیان خاتون پر حملہ کیا گیا ۔ ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد حملہ کی تصدیق کی ۔ شام تک اس کی جسمانی حالت مستحکم بتائی گئی تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ شک کی بنیاد پر دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ۔۔ ش m/b

واشنگ مشین پھٹنے سے آتشزدگی، منی کنڈہ میں سنسنی،فائر بریگیڈ کے تاخیر سے پہنچنے پر عوام میں ناراضگی
حیدرآباد۔ 28 اگست (سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ منی کنڈہ کے ایک مکان میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ مکان میں واشنگ مشین پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی اور زوردار آواز سے علاقہ میں خوف و سنسنی پیدا ہوگئی۔ آگ لگنے کی اطلاع کے باوجود فائر بریگیڈ عملہ کی تاخیر سے پہنچنے پر مقامی عوام میں برہمی پیدا ہوگئی اور عوام نے آتش فرو عملہ کی کارروائی اور اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع دینے کے باوجود عملہ تقریباً 45 منٹ تک مقام واردات نہیں پہنچا۔ اس حادثہ نے آتش فرو عملہ کی سنجیدگی اور ایمرجنسی خدمات میں محکمہ کی کوتاہیوں کی پول کھول دی اور ایمرجنسی خدمات کو مثالی قرار دینے کے دعوؤں کو جھوٹا قرار دیا۔ کافی دیر بعد فینانشیل ڈسٹرکٹ سے فائر انجن گاڑی منی کنڈہ پہنچی اور تاخیر کو ٹریفک جام وجہ بتایا جارہا ہے جبکہ گچی باؤلی کے علاوہ قریب میں گولکنڈہ اور فلم نگر فائر اسٹیشن پائے جاتے ہیں۔ عوام نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے محکمہ فائر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور تاخیر کے لئے بتائی جارہی وجوہات کا جائزہ لیتے ہوئے فوری اثر کے ساتھ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ منی کنڈہ کے علاقہ گولڈن ٹمپل کے قریب ایک مکان میں واشنگ مشین کے پھٹ جانے سے یہ حادثہ پیش آیا۔ ع{؍F

نارسنگی میں ہٹ اینڈ رن کا واقعہ، نوجوان ہلاک
حیدرآباد۔ 28 اگست (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ نارسنگی میں ہٹ اینڈ رن کا واقعہ پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار گاڑی نے نوجوان کو ٹکر دے دی اور وہ اس حادثہ میں ہلاک ہوگیا۔ متوفی نوجوان کی شناخت محمد عبدالصمد کی حیثیت سے کرلی گئی جو گولکنڈہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق عبد الصمد فرسٹ کلب میں ڈیلوری کا کام کرتا تھا جو نارسنگی سے گنڈی پیٹ کی جانب جارہا تھا کہ ایک گاڑی نے جس کی رفتار کافی تیز تھی عبدالصمد کی موٹر سائیکل کو ٹکر دی دی اور ٹکر دینے والے نے گاڑی کے ساتھ ہی راہ فرار اختیار کرلی۔ اس حادثہ کی شدت سے نوجوان فٹ پر گرپڑا اور شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا۔ نارسنگی پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ ع؍F
حیدرآباد میں چلتی بس میں سرقہ کی سنگین واردات، سونے اور ہیرے کے زیورات غائب
حیدرآباد۔ 28 اگست (سیاست نیوز) حیدرآباد میں چلتی بس میں سرقہ کی سنگین واردات پیش آئی۔ جہاں مسافر کے بیاگ سے سونے اور ہیرے کے زیورات کا سرقہ کرلیا گیا۔ متاثرہ شخص کی شکایت پر گچی باؤلی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کنڈاپور علاقہ کا ساکن سریدھر بابو جو پیشہ سے میکانکل انجینئر ہے اپنی بیوی کے ساتھ آلوین چوراہے سے امراوتی کی بس میں سوار ہوا جو گنٹور جارہا تھا۔ سریدھر بابو کے بیاگ میں قیمتی زیورات تھے۔ نامعلوم سارقوں نے بیاگ کی زیب کھول کر قیمتی زیورات جو ایک ڈبے میں تھیں سرقہ کرلیا اور بیاگ کو ایسی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ع؍F
گچی باؤلی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہیاور مصروف تحقیقات ہے۔ ع؍F

پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع{؍F