برلن۔جرمن شہریوں کی اکثریت ملک سے امریکی افواج کے انخلاء کے حق میں ہے۔ اس وقت امریکہ کے 36,000فوجی جرمنی میں تعینات ہیں۔ حالیہ سروے کے مطابق 47 فیصد شہریوں کی رائے ہے کہ اس تعداد میں سے 12 ہزار امریکی فوجیوں کا انخلاء ہو جانا چاہیے۔ ہر چار میں سے ایک یعنی 25% مکمل انخلاء کے حق میں ہیں۔ صرف 28% جرمن شہریوں کی رائے ہے کہ امریکی افواج موجودہ تعداد میں ہی یہاں تعینات رہنی چاہیں۔ امریکہ جرمنی میں تعینات اپنے چند فوجی پولینڈ منتقل کرنا چاہتا ہے۔ یہ فوجی اتحادی ملک و خطے میں کسی ممکنہ بیرونی خطرے سے نمٹنے اور اسٹریٹیجک تعلقات کے تحفظ کے لیے تعینات ہیں۔