جرمنی پہنچنے والے افغانوں کی تعداد میں اضافہ

   

برلن : جرمنی کے ایک معروف میڈیا گروپ ”فْنکے‘‘ کی تازہ ترین رپورٹ سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ محض پاکستان سے ہر ہفتے جرمنی پہنچنے والے سابق مقامی کارکنان، ان کے خاندانوں کے ارکان اور دیگر افغان باشندوں کی تعداد کم از کم 200 ہے۔ یہ اعداد و شمار جرمن وزارت خارجہ کی طرف سے فراہم کردہ ہیں۔ جرمن دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حالیہ ہفتوں کے دوران پاکستان سے بذریعہ ہوائی جہاز، افغان پناہ گزینوں کی ہفتہ وار بنیادوں پر جرمنی آمد کا سلسلہ گزشتہ سال کابل پر طالبان کے دوبارہ قابض ہونے کے بعد سے جاری ہے۔