حیدرآباد۔/9 جولائی، ( سیاست نیوز) کالیشورم پراجکٹ اور اس کے تحت میڈی گڈہ ، انارم اور سندیڑلہ بیاریجس کی تعمیر میں بے قاعدگیوں کی جانچ کرنے والے جسٹس چندرا گھوش کمیشن نے سیاسی قائدین کو نوٹس جاری کرنے تیاری کرلی ہے۔ جسٹس چندرا گھوش کمیشن کے روبرو آبپاشی حکام کی سماعت مکمل ہوگئی اور اب سیاسی قائدین کی باری ہے۔ کمیشن نے محکمہ آبپاشی کے 14 عہدیداروں سے پوچھ تاچھ کی جو کالیشورم لفٹ اریگیشن کے پمپ ہاوزس کے نگرانکار ہیں۔ عہدیداروں کو 16 جولائی تک حلفنامے داخل کرنے ہدایت دی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ کمیشن نے عہدیداروں کی اطلاعات کی بنیاد پر سیاسی قائدین کو نوٹس جاری کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ محکمہ آبپاشی عہدیداروں نے کمیشن کو بتایا کہ پراجکٹ کی ڈیزائننگ میں سابق چیف منسٹر کے سی آر سیاسی قائدین کا اہم رول تھا۔عہدیداروں نے بتایا کہ بیاریجس کی تعمیر میں حکومت میں شامل افراد کے فیصلوں پر عمل کیا گیا۔1