جـــرائـــم و حـــادثــات

   

خاتون ڈرگ اسمگلر نیتو بائی گرفتار
حیدرآباد /10 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ کی انسداد منشیات ایگل فورس نے سائبرآباد کمشنریٹ سے وابستہ ایک بدنام زمانہ خاتون ڈرگس اسمگلر کے نیتو بائی کو گرفتار کرلیا ۔ ایگل فورس کے مطابق 48 سالہ نیتو بائی ساکن لودھا بستی نانک رام گوڑہ گچی باؤلی کے مکان پر انسداد منشیات ٹیم نے اچانک دھاوا کیا اور وہاں کی تلاشی لینے پر اس کے مکان سے 22 کیلو گانجہ ، 22 لاکھ نقد رقم ، موبائیل فونس وغیرہ برآمد کرلئے ۔ دھاوے کے وقت نیتوبائی کے مکان پر تقریباً 47گاہک گانجہ خریدنے کیلئے موجود تھے اور اس خاتون ڈرگ اسمگلر کی گرفتاری کیلئے ایگل فورس کا عملہ گاہکوں کے بھیس میں وہاں پہنچ کر اسے گرفتار کرلیا ۔بy/

تیز رفتار بائیک برقی پول سے ٹکرانے سے نیوی ٹرینی کی موت
حیدرآباد ۔ 10 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : کیسرا پولیس اسٹیشن حدود میں ایک تیز رفتار بائیک برقی کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ایک نیوی ٹرینی کی موت ہوگئی جب کہ اس کا ساتھی زخمی ہوگیا ۔ کیسرا پولیس نے بتایاکہ اجیت کے ستپھتی 34 سالہ ساکن اڈیشہ جو بائیک پر سوار تھا اس کا ساتھی 34 سالہ گنیش ساکن ویزاگ دونوں ڈی آر ڈی او میں پانچ روزہ تربیتی کورس کے لیے شہر آئے ہوئے تھے ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد دونوں نے شہر میں سیر کرنے کے لیے ڈی آر ڈی او کے جاننے والے سے بائیک حاصل کی ۔ سیر کرنے کے بعد جب وہ ڈی آر ڈی او واپس ہورہے تھے کیسرا پولیس اسٹیشن میں بائیک جو 100 کلو میٹر سے زیادہ رفتار سے جارہی تھی برقی کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں اجیت کی موقع پر ہی موت ہوگئی جب کہ گنیش کے سیدھے پیر کو فریکچر ہوگیا جسے دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔۔ ش m/b

تونڈ پلی میں سڑک حادثہ ، ایک شخص کی موت
حیدرآباد ۔ 10 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : شمس آباد کے موضع تونڈ پلی میں سڑک حادثہ میں ایک شخص کی موت ہوگئی ہے ۔ شمس آباد پولیس نے بتایا کہ محمد اسرار احمد خاں 38 سالہ ساکن چندرائن گٹہ جو منگل کی رات تقریبا ایک بجے کتور سے شمس آباد کی جانب بائیک پر آرہے تھے کہ تونڈ پلی کے قریب بائیک اپنا توازن کھو بیٹھی اور نیچے گر گئی جس کے نتیجہ میں محمد اسرار احمد خاں کو گہری چوٹیں آئی ۔ انہیں فوراً شمس آباد کے خانگی دواخانہ منتقل کیا گیا اور وہاں سے انہیں بہتر علاج کے لیے عثمانیہ دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بعد معائنہ انہیں مردہ قرار دیا ۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔۔ شm/b

موٹر سائیکلوں کا عادی سارق گرفتار
حیدرآباد ۔ 10 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : آئی ایس سدن پولیس نے رائل انفیلڈ موٹر سائیکلوں کا سرقہ کرنے والے عادی مجرم کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق 29 سالہ محمد عبدالامیر عرف خلیفہ ساکن اسلام پورہ مریال گوڑہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے خلیفہ کے قبضہ سے تین رائل انفیلڈ موٹر سائیکلوں کو ضبط کرلیا ۔ ونستھلی پورم ، آئی ایس سدن اور گڈی ملکاپور کے حدود سے اس نے موٹر سائیکلوں کا سرقہ کیا تھا جب کہ خلیفہ سابق میں نلگنڈہ ، ملک پیٹ ، چیتنیہ پوری ، کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ ، مادھا پور ، ونستھلی پورم میں دو اور گڈی ملکاپور پولیس حدود میں دو وارداتوں میں ملوث ہے ۔ پارک کی ہوئی موٹر سائیکلوں کے ہینڈل لاک کو توڑ کر موٹر سائیکل سرقہ کرنا اور ان گاڑیوں کو رہن پر دیا کرتا تھا اور اس رقم سے عیش پسند زندگی گزارنے کا عادی بن گیا تھا ۔۔ ع m/b

ماروتی نگر ملکاجگری میں شوہر کی فائرنگ کے ذریعہ بیوی کا قتل
حیدرآباد ۔ 10 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ملکاجگیری کے علاقہ میں ایک شخص نے بیوی کو ہلاک کردیا ۔ بیوی پر دیسی ساختہ بندوق سے تین راونڈ فائرنگ کرتے ہوئے ہلاک کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ بیوی کے کردار پر شبہ اور ناجائز تعلقات کی بنیاد پر قتل کی واردات انجام دی گئی ۔ آج صبح پیش آئی اس واردات سے ماروتی نگر علاقہ میں سنسنی پیدا ہوگئی ۔ ذرائع کے مطابق ارون نامی شخص نے بیوی کا قتل کرنے کے بعد فرار اختیار کرلی ۔ ارون اپنے ساتھی کے ساتھ آیا تھا اور بیوی نشارانی کا قتل کردیا ۔ پولیس کے مطابق نشا رانی ارون کی دوسری بیوی تھی ۔ اور رشتہ میں سالی ہوتی تھی ۔ پہلی بیوی سے علحدگی کے بعد ارون نے نشا رانی سے پانچ سال قبل لو میاریج کیا تھا جو ماروتی نگر میں رہتے تھے ۔ ارون کو دوسری بیوی نشا رانی کے کردار پر شبہ ہوگیا تھا ۔ فون میں مصروفیت اور چیاٹنگ پر ناجائز تعلقات کا شبہ ہوگیا تھا ۔ اس بات پر اکثر میاں بیوی میں جھگڑے چل رہے تھے ۔ ارون نے بیوی کے قتل کا منصوبہ چند ماہ قبل ہی تیار کرلیا تھا اور بہار سے ایک دیسی ساختہ بندوق اور کارتوس کی خریداری کی تھی ۔ چارمینار ٹاسک فورس کی ایک کارروائی میں ارون پکڑا گیا اور جیل چلا گیا ۔ مارچ میں ضمانت پر رہائی کے بعد اس نے پرانے شہر کے اپنے ایک ساتھی کے ذریعہ ہتھیار کو حاصل کیا اور اپنے منصوبہ کو انجام دیا ۔ بیوی کے قتل کیلئے ارون نے بندوق چلانے کی مشق بھی کی تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔۔ ع m/b

بیوی کا قتل کرنے والا شوہر اور کرایہ کے قاتل گرفتار
حیدرآباد ۔ 10 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : کرایہ کے قاتلوں سے بیوی کا قتل کروانے والے شوہر اور کرایہ کے قاتلوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بیوی کا قتل کروانے کے بعد زخمی حالت میں شکایت کرنے والے شوہر کو پولیس نے بالآخر گرفتار کرلیا ۔ جس نے نامعلوم افراد کی جانب سے بیوی کی عصمت ریزی اور قتل کی شکایت کروائی تھی ۔ تاہم پولیس سائبر آباد نے شوہر کی ان ساری کوششوں کو ناکام بنادیا جو بچنے کی کوشش کررہا تھا ۔ آئی ڈی اے بلارم پولیس نے 29 مئی کو پیش آئی سنگین واردات کو حل کرلیا اور ساری حقیقت کو منظر عام پر لایا ۔ پولیس کے مطابق مینا دیوی 36 سالہ کا قتل کردیا گیا تھا ۔ پولیس میں شکایت کی گئی تھی کہ مینا دیوی اور اس کا شوہر انیل کمار موٹر سائیکل پر جارہے تھے کے اچانک ان کی موٹر سائیکل خراب ہوگئی اور اس دوران چند نامعلوم افراد آئے اور گاڑی سے بیوی کو اتار لیا اور جھاڑیوں میں لے گئے ۔ بیوی کا جنسی استحصال کرنے کے بعد اس کا قتل کردیا ۔ بچاؤ کے دوران انیل کمار پر بھی حملہ کیا گیا اور وہ زخمی ہوگیا ۔ اس شکایت کے بعد 8 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں اور تحقیقات کے دوران پولیس نے مینادیوی کے شوہر کو حراست میں لیا ۔ شوہر انیل کمار نے قتل کی منصوبہ بندی اور سازش کا انکشاف کیا ۔ انیل کمار بیوی کے رویہ پر برہم تھا ۔ گذشتہ تین سال سے مینا دیوی گھر کی جمع پونجی اپنے مائیکے والوں کو دے رہی تھی اور جب انیل کمار بیمار ہوگیا تو وہ اس کی پرواہ نہیں کررہی تھی اس بات پر شوہر کو شدید غصہ تھا اور وہ بیوی کو ہلاک کرنا چاہتا تھا ۔ اس نے بہار سے تعلق رکھنے والے رنکوکمار سے رابطہ کیا اور بیوی کے قتل کی سپاری دے کر 2 لاکھ روپئے میں معاہدے طئے ہوا ۔ رنکو نے اپنے دیگر دو ساتھیوں راجن اور نیرج کو اس میں شامل کرلیا اور حیدرآباد پہونچکر انیل کمار سے ملاقات کی اور واردات کو انجام دی ۔ پولیس نے انیل کمار کے علاوہ راجن کو گرفتار کرلیا جب کہ رنکو اور نیرج کی گرفتاری کی کوشش کی جاری ہے ۔۔ عm/b

تنخواہ کی عدم ادائیگی پر احتجاج ، سنیٹیشن کا ملازم واٹر ٹرینک پر چڑھ گیا
حیدرآباد ۔ 10 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : ریاست آندھرا پردیش کے املاپورم کے میونسپل آفس کے ایک سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کا ایک عارضی کارکن نے واٹر ٹینک پر چڑھ گیا اور مطالبہ کیا کہ اسے گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہ ادا نہیں کی جارہی ہے فوراً تنخواہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا نہ کرنے کی صورت میں میونسپل آفس حدود میں موجود واٹر ٹینک سے چھلانگ لگاکر خود کشی کرنے کی دھمکی دی ۔ اطلاع ملتے ہی میونسپل ملازمین اور یونین لیڈر اور ساتھی ملازمین جمع ہوگئے اور درخواست کی کہ وہ نیچے اتر جائے لیکن اس نے انکار کردیا ۔۔ ش m/b
جس کے بعد حکام نے اسے تیقن دیا کہ اسے اس کی اجرت دیدی جائے گی ۔ جس کے بعد وہ نیچے اتر گیا ۔۔ ش m/b