جلد ہی واٹس ایپ پر سرکاری بسوں کی ٹکٹ بکنگ

   

چنئی، 10 نومبر (آئی اے این ایس) تامل ناڈو میں بس سروسز اب بڑی ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب بڑھ رہی ہیں، جہاں مسافر جلد ہی واٹس ایپ کے ذریعے سرکاری بسوں کی ٹکٹ بک کر سکیں گے۔ اس مقصد کے لیے اسٹیٹ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی ذیلی ادارہ تامل ناڈو موبیلیٹی اینڈ لاجسٹکس کارپوریشن لمیٹڈ (ٹی این ایم ایل سی) نے مختلف پیمنٹ گیٹ وے فراہم کرنے والوں کے انتخاب کے لیے ٹینڈر جاری کیے ہیں، جو آن لائن ٹکٹ ریزرویشن سسٹم (او ٹی آر ایس) سے منسلک ہوں گے۔ سسٹم فعال ہونے کے بعد مسافر یو پی آئی ، کریڈٹ/ڈیبِٹ کارڈ،کیو آر اور ڈیجیٹل والٹس جیسے گوگل پے، فون پے، اور واٹس ایپ پے کے ذریعے ادائیگی کر سکیں گے اور ای ٹکٹ براہِ راست موبائل فون پر موصول ہوگا۔ یہ سہولت ایس ای ٹی سی ، ٹی این ایس ٹی سی اور ایم ٹی سی سمیت تمام سرکاری بسوں پر نافذ ہوگی، جو مجموعی طور پر5,000 سے زائد بسیں چلاتی ہیں۔ فی الحال ٹکٹیں ویب سائٹ، موبائل ایپ، ای سروس مراکز اور کیوسکس کے ذریعے بک ہوتی ہیں۔