کریم نگر /27 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حافظ محمد وسیم الدین معتمد جمعیۃ الحفاظ کریم نگر کی اطلاع کے بموجب جمعیۃ الحفاظ کریم نگر کے ناظر مفتی محمد صابر قاسمی نے آج علی الصبح جمعیۃ الحفاظ کی نگرانی میں جگتیال اور اس کے اطراف میں چلنے والے مکاتب کا تفصیلی دورہ کیا،جن میں رامڑگ ،گنڈی ، اپل گڈہ ،پیگڑا پلی ، الاپور، بتکہ پلی ،اگی ملہ ،سدا پلی ،ملیال بلاک ،متیم پیٹ ،بلونتہ پور، سیدنگر، گنگادھرا ،بلاک ویدرا ،منگا پیٹ وغیرہ دیہات شامل ہیں۔اس موقع پر مکتب میں پڑھنے والے بچوں کا تعلیمی جائزہ لیا گیا نیزمذکورہ دیہاتوں کا سروے بھی کیا گیا کہ ان دیہاتوں میں مسلم مکانات کتنے ہیں؟مرد حضرات کی تعداد ،خواتین کی تعداد اور بچوں کی تعداد کی تفصیلات کو جمع کیا گیا،موجودہ ملکی حالات کے پس منظر میں برادران وطن کے ساتھ اخوت وبھائی چارگی کے ساتھ رہنے کی تلقین کی گئی نیز نت نئے فتنوں سے حفاظت کے لئے مکاتب کے نظام کو مضبوط کرنے اور ہر بچہ کو مکتب سے جوڑنے کا مشورہ دیا گیا۔واضح رہے کہ جمعیۃ الحفاظ کے ماہانہ اجلاس میں مکاتب کی تعلیمی رپورٹ طلب کی جاتی ہے اور ناظر صاحبان دیہاتوں کا دورہ کرکے ہر ماہ تعلیمی جائزہ بھی لیتے ہیں۔