شمال مشرقی دہلی فساد میں کے کے ڈی کورٹ کے ایڈیشنل جج ونود یاود نے آج اپنے اپنے الگ فیصلوں میں رتن لال قتل مقدمہ میں ایف آئی آر نمبر 60/20کے تحت گرفتار سمیر عرف ساحل اور سلیم ملک عرف منا کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔یہ اطلاع جمعیۃ کی جاری کردہ ریلیز میں دی گئی ہے۔ریلیز کے مطابق عدالت نے اس سلسلے میں جمعیۃ علما ء ہند کی طرف سے مقررکردہ وکیل ایڈوکیٹ سلیم ملک کے اس دعوی کو تسلیم کیا کہ اسی طرح کے کیس میں دہلی ہائی کورٹ نے ملزم محمد ایوب او رملزم شہنواز کو ۴۱/ستمبر کو ضمانت دی تھی۔اس لیے کچھ شرطوں کے ساتھ ان دونوں ملزموں کو بھی ضمانت دی جاتی ہے، اس سلسلے میں ان دونوں پر مبلغ پینتیس ہزار زر ضمانت طے کی گئی ہے،جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے ایک ایسی خاتون کے بارے میں سناجس کے پاس کچھ نہیں تھا، اس کا بیٹا رکشہ چلاتاتھا اور وہ اکلوتا نور چشم بھی مہینوں سے بند تھا، تب انھوں نے فیصلہ کیا کہ بے قصوروں کو جیل سے آزاد کرانا بھی ایک بڑا فرض ہے۔