نئی دہلی ۔8 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا کو آج مطلع کیا گیا کہ جموں و کشمیر میں 2014 ء سے 838 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ 183 عام شہریوں کی بھی جان چلی گئی ۔ مملکتی وزیر داخلہ ہنس راج اہیر نے کہاکہ 2014ء سے گزشتہ سال 31 ڈسمبر تک جموں و کشمیر میں دہشت گردوں سے متعلق 1213 واقعات پیش آئے ۔ وہ ایک تحریری سوال کا جواب دے رہے تھے ۔ انھوں نے بتایا کہ ان واقعات میں 183 شہریوں کی جان گئی لیکن 838 دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچایا گیا ۔ اہیر نے کہا کہ اس مدت کے دوران ملک کے دیگر حصوں سے دہشت گردوں سے متعلق چھ واقعات پیش آئے جن میں گیارہ شہریوں کی جان گئی اور 7 دہشت گردوں کو مارا گیا ۔