جموں : جموں و کشمیر نظم و نسق نے کندربل اور اودھم پور اضلاع کے باہر 4G موبائیل انٹرنیٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہاں پر دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کی جانب سے انٹرنیٹ کا غلط استعمال کیا جاسکتا ہے۔ وسط کشمیر کے جموں خطہ کے اودھم پور میں آزمائشی بنیادوں پر ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ 16 اگست سے اس ماہ کے ختم تک انٹرنیٹ سہولت رہے گی۔