جموں و کشمیر پر حکومت کے فیصلے کو کجریوال کی تائید

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 5اگست (سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کے وزیر اعلی اروندکجریوال نے مرکزی حکومت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) جموں وکشمیر سے متعلق حکومت کے اقدام کی حمایت کرتی ہے ۔ آپ کے کنوینر ، مسٹر کجریوال نے پیر کو ٹوئیٹ پر کہا ، ’’ہم جموں و کشمیر سے متعلق حکومت کے اس فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ اس اقدام سے ریاست میں امن بحال ہوگا اور ترقی کی رفتار تیز ہوگی‘‘۔ دریں اثنا دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال نے جموں وکشمیر سے متعلق اس فیصلے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو مبارکباد دی ہے ۔