جموںو کشمیر کا ریاستی موقف جلد بحال ہوگا : امیت شاہ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 15 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج جموںو کشمیر کی ایک سیاسی جماعت اپنی پارٹی کے وفد کو تیقن دیا کہ جموںو کشمیر کے ریاستی موقف کو جلد بحال کیا جائیگا ۔ وہاں کوئی جغرافیائی تبدیلیاں نہیں لائی جائیں گی اور سیاسی قائدین کو بھی بتدریج رہا کردیا جائیگا ۔ وزیر داخلہ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آئندہ چند دنوں میں جموں و کشمیر میں تبدیلیاں واضح طور پر دکھائی دینگی ۔ انہوں نے تیقن دیا کہ مرکزی حکومت نریندر مودی کی قیادت میں ریاست کی ہمہ جہتی ترقی کو یقینی بنانے اقدامات کریگی ۔ خصوصی موقف کی برخواستگی کے بعد ریاست کے سیاسی وفد سے یہ وزیر داخلہ کی پہلی ملاقات تھی ۔