کیف : یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے روس کے خلاف مزید پابندیوں کے لییدباو بڑھانے کا مطالبہ کرتیہوئے ملک کے لیے اسلحہ،مالیاتی اور انسانی امداد بھی مانگی ہے۔ یوکرینی صدر نے ایک ٹیلی کانفرنس کے ذریعے کینیڈا کی 11 مختلف جامعات کے طلبہ سے خطاب کیا۔زیلنسکی نے کہا کہ ممالک اور معاشروں کے درمیان فاصلوں کی طوالت انٹر نیٹ کے ذریعے کم کی جا سکتی ہے، ہمارے لیے انٹرنیٹ ایک اسلحے کی مانند ہے جو کہ ہماری موجودہ صورتحال کو بیان کرنے میں مددگار بن رہا ہے،انٹر نیٹ کی معلومات بعض اوقات اسلحے سے زیادہ شدید ثابت ہو سکتی ہیں۔ یوکرینی صدر نے کہا کہ روسی جارحیت کے آغاز سے اب تک ہم نے جمہوریت کا نعرہ بلند رکھا ہے، ایک آزاد اور جمہوریت پسند مستقبل کے لیے ہمیں جیتنا ہوگا۔