بھارت جوڑو یاترا 7 نومبر کو دیگلور میں داخل ہوگی ، کانگریس کا اجلاس ، سابق چیف منسٹر اشوک چوہان کا خطاب
دیگلور ۔2 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ’’ہم جو بولیں گے ، کریں گے یہی سچ ہے اور وہی ملک کا قانون ہوگا ‘‘ایسی من مانی جمہوریت کے لیے انتہائی خطرناک ہے بلکہ جمہوریت کا خاتمہ کرنے والی پالیسی ہے ، مرکزی حکومت،و بی جے پی زیراقتدار حکومتیں من مانی کرتے ہوئے حکومت چلارہی ہیں، ذات۔ ذات میں تفرقہ پیدا کرنے، عوام میں آپس میں لڑانا اور حکومت کرنا یہ انگریزوں کی پالیسی تھی لیکن آج مرکزی حکومت اور بھارتیہ جنتا پارٹی ملک میں اسی طرح سے اقلیتوں کو تکلیف پہنچا کر آپس میں نفرت پیدا کررہی ہیں۔سابق چیف منسٹر مہاراشٹرا اشوک راؤ چوہان نے کہا کہ آج ملک میں بی جے پی حکومت کو ہٹانا انتہائی ضروری ہے اس لئے “بھارت جوڑو ” کا نعرہ دیتے ہوئے ایک مہم پورے ملک میں شروع کی گئی ہے اور اس پد یاترا کا ہر ریاست میں، ہر مقام پر ہزاروں کی تعداد میں جوش و خروش کے ساتھ عوام الناس استقبال کر رہے ہیں۔ ایسی جانکاری اشوک راؤ چوہان نے دیگلور میں منعقدہ ایک اجلاس میں دی۔ اور تمام کانگریس پارٹی کے فلور لیڈر اور کارکنان، بوتھ لیول صدور سے گزارش کی ھیکہ وہ 7 نومبر کو ریاست تلنگانہ سے دیگلور میں داخل ہونے والی اس بھارت جوڑو پدیاترا کا پرزور پیمانے پر استقبال اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت کو یقینی بنائیں ۔ آج سارے ملک میں ایک عجیب قسم کی بے چینی پائی جارہی ہے لہذا اس پدیاترا کو گاؤں گاؤں محلہ محلہ میں پہنچا کر لوگوں میں اعتبار و اعتماد پیدا کریں اور کانگریس کے سیکولرازم سوشلزم اور قومی یکجہتی کے اصول سمجھائیں ایسی اپیل بھی فلور لیڈر نے یہاں پر کی ہے۔اجلاس میں سابق ایم پی بھاسکر پاٹل کھتگاؤنکر، امر راجورکر (ایم ایل سی)، جیتیش راؤ انتاپورکر ایم ایل اے دیگلور، اوم پرکاش پوکرنا، وسنت راؤ چوہان ایم ایل اے شیواجی دیشمکھ (سابق صدر پنچایت سمیتی)، سابق صدور بلدیہ شنکر کانتی وار، موگلاجی شرشٹوار ، لکشمی کانت پدم وار ، راشٹروادی کانگریس کے ضلع نائب صدر سابقہ کونسلرس مفتی مختارالدین رفاعی ،شیخ میراں محی الدین، سید فیصل، سید مزمل اطہر، شیخ پاشاہ باٹکو، جناردن برادار، شیخ محمود ، نندا تائی، فردوس فاطمہ و دیگر لیڈرس نے شرکت کی۔