جمہوریت کی روح پر بے رحمانہ حملہ‘ میگاسیسی ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد روایش کمار کا خطاب۔ ویڈیو

,

   

رویش کمار جو این ڈی ڈی وی کے منیجنگ ایڈیٹر اور نیوز اینکر بھی ہیں اپنی تقریر میں ”جمہوری کی روح پر ہر روز ہونے والے بے رحمانہ حملوں“ کو اجاگر کیا

سینئر صحافی رویش کمار کو جمعہ کے روز ریمون میگاسیسی ایوارڈ سے منیلا میں نوازا گیا‘انہیں یہ اعزاز ان کی ”بے باک صحافت کے ذریعہ دبے کچلے لوگوں کی آواز بننے“ کی وجہہ سے دیاگیا۔

رویش کمار جو این ڈی ڈی وی کے منیجنگ ایڈیٹر اور نیوز اینکر بھی ہیں اپنی تقریر میں ”جمہوری کی روح پر ہر روز ہونے والے بے رحمانہ حملوں“ کو اجاگر کیا

YouTube video

انہوں نے اپنی تقریر میں ہجومی تشدد کے ذریعہ لوگوں کو ہر روز جان سے مارنے سے لے کر دستوری او رجمہوری اداروں پر لگائی جانے والی تحدیدات کا بھی ذکر کیا۔ اپنے خطاب میں روایش کمار نے ایک جگہ کہاکہ انہیں ٹرول کرنے والے اکثر فون کال بین الاقوامی ہوتے ہیں اور فلپائن سے یہ فون کال زیادہ آتے ہیں۔

میں آج فلپائن میں ہوں اور فون کال کرنے والوں سے گذار ش کررہاہوں کہ وہ ائیں یہاں پر مجھ سے ملیں اور فون پر دھمکی دینے کے بجائے میرا راست مقابلہ کریں۔

روایش کمار نے اپنے خطاب میں بی جے پی قائدین کی جانب سے ان کے پروگرام پرائم ٹائم کو بائیکاٹ کرنے کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہاکہ جمہوری اقدار پامال کردئے جارہے۔

پیش ہے روایش کمار کی تقریر پر مشتمل ویڈیو