بیجنگ : چینی صدر شی جن پنگ سے بیجنگ میں امریکی صدر کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے ملاقات کی۔ چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین امریکہ تعلقات میں سب سے پہلے ایک درست تزویراتی تفہیم قائم کرنا اور اس بنیادی سوال کا جواب لازم ہے کہ آیا چین اور امریکہ حریف ہیں یا شراکت دار ہیں۔ امید ہے کہ امریکہ چین کے ساتھ ایک ہی سمت میں کام کرے گا تاکہ مختلف تہذیبوں، مختلف نظاموں اور مختلف راستوں کے حامل دو ممالک چین اور امریکہ کیلئے دنیا میں ہم آہنگ بقائے باہمی اور مشترکہ ترقی کا صحیح راستہ تلاش کیا جا سکے۔ سلیوان نے امریکی وعدے کا اعادہ کیا اور یہ امید ظاہر کی کہ چین کے ساتھ تزویراتی رابطے کو برقرار رکھنے اور امریکہ اور چین کے پرامن بقائے باہمی اور تعلقات کی پائیدار ترقی کی راہیں تلاش کی جائیں گی۔سلیوان نے چین امریکہ اسٹریٹجک مواصلات کا نیا دور منعقد کرنے کیلئے چین کا دورہ کیا ہے۔