حیدرآباد، 18ستمبر (یو این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 20ستمبر کو اضلاع کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، نرمل، پداپلی، جئے شنکربھوپال پلی، مُلگ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ میں شدید بارش کاامکان ہے ۔محکمہ نے کہا کہ 21ستمبر کو یہی صورتحال منچریال، پداپلی، جئے شنکربھوپال پلی، مُلگ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ میں برقراررہے گی۔