جنوب مغربی مانسون آج تلنگانہ میں داخل ہوگا

   

حیدرآباد 12جون (یو این آئی) جنوب مغربی مانسون کے پیر کو تلنگانہ میں داخل ہونے کا امکان ہے ۔ گوا، کونکن اور کرناٹک۔ مغربی ہندوستانی ساحلی علاقوں میں توسیع کے پیش نظر پیر کو اس کے ریاست میں داخل ہونے کی امید ہے ۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ ریاست کے بعض حصوں میں مانسون کی پیشرفت کے لیے حالات سازگار ہیں۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ مغربی ہندوستان سے تلنگانہ میں ہوائیں چل رہی ہیں۔ریاست کے کئی حصوں میں شدید گرمی جاری ہے وہیں دوسری طرف بعض علاقوں میں بارش بھی ہوئی ہے ۔کہا گیا ہے کہ سمندری ہواوں میں تیزی کے بعد مانسون کی پیشرفت کیلئے حالات سازگار ہوئے ہیں۔