جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیزکو97 رنز پر ڈھیر کردیا

   

سینٹ لوسیا۔ لونگی اینگیدی) 19 رن پرپانچ وکٹ) اور اینرک نورتزے ) 35رن پر چار وکٹ ) کی شاندار بولنگ کی بدولت جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے کرکٹ ٹسٹ میچ کے پہلے دن جمعرات کو صرف97 رنز پر ڈھیرکردیا۔ جنوبی افریقہ نے اس کے جواب میں دن کے اختتام تک چار وکٹ پر128 رنز بناکر اپنا موقف مضبوط کرلیا ہے ۔ جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز میں31 رنزکی اہم برتری حاصل ہوگئی ہے ۔ جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز میں اوپنر ایڈن مارکرم نے110 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے60 رنز بنائے ۔ دن کے اختتام پر ریسی وان ڈوسین34 اور وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک چاررنز بناکر کریز پر موجود تھے ۔ ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ غلط ثابت ہوا اور اس نے 56 رن تک اپنے سات وکٹیں گنوا دیں۔