جنوبی ایران میں زلزلہ،عرب امارات میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے

   

تہران : ایران کے جنوبی علاقوں میں 6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔تہران میں واقع زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، ہرمزگان صوبے میں 6 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جس کا مرکز سطح زمین سے 10کلومیٹرنیچے تھا۔زلزلے سے فی الحال کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔دوسری جانب ایران میں آنے والے زلزلے کے اثرات دبئی اورشارجہ سمیت متحدہ عرب امارات کے دیگر شہروں میں بھی محسوس کئے گئے۔
امارات کے قومی ادارہ برائے موسمیات کے مطابق ،عرب امارات میں محسوس ہونے والے زلزلوں کے جھٹکوں کی شدت درجہ ریکٹر پر5ریکارڈ کی گئی جو5منٹ تک محسوس کئے گئے۔