نئی دہلی: بیرون ملک بالخصوص جنوبی ایشیائی ممالک میں ہندوستان پر مبنی قدیم ادب کے تحفظ کی مہم مزید آگے بڑھی ہے ۔ اس سمت میں تھائی لینڈ کے بعد اب اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس اور یونیورسٹی آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینٹیز، ہو چی منہ سٹی کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں۔ ہو چی منہ سٹی میں واقع یونیورسٹی کیمپس میں اس کے لئے ایم او یو پر نیشنل سینٹر فار آرٹس کے ممبر سکریٹری ڈاکٹر سچیدآنند جوشی اور یونیورسٹی آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینٹیز کے چیئرمین پروفیسر نگو تھائی فوآنگ لان نے دستخط کئے ۔