جنوبی مغربی مانسون کا دوسرے مراحلہ”بہت معمولی رہے گا“

,

   

طویل مدت کے لئے بار ش کا اوسط 94سے 106فیصد رہے گا
امروتی۔مذکورہ انڈین میٹرولوجیکل محکمہ (ائی ایم ڈی) نے کہاکہ ملک میں بارش مجموعی طور پردوسرے مرحلے میں (اگست تا ستمبر)برائے جنوب مغربی مانسون بہت ہی معمول کی ہوگی۔ ائی ایم ڈی نے ڈائرکٹر میٹرولوجیکل محکمہ سنٹر امروتی سامیول اسٹیلا کے ایک بیان میں کہاہے کہ طویل مدت کے لئے بار ش کا اوسط 94سے 106فیصد رہے گاجو معمول کے منفی پہلو پر ہوگی۔

ائی ایم ڈی نے کہاکہ جنوب مغربی مانسون کے سیزن کے دوسرے نصف کے دوران‘ ہمالیہ مشرقی وسطی ہندوستان‘ او رمشرقی اور شمال مشرقی ہندوستان کے کچھ حصوں سے متصل ذیلی تقسیموں کے زیادہ تر حصوں میں معمول سے معمولی سے زیادہ بار ش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزیدکہاکہ جزیرنما ہندوستان کے بیشتر حصوں میں اور شمال مغربی اور وسطی ہندوستان کے مغربی حصوں میں معمول سے کم بارش کا امکان ہے۔ اس سال پورے ملک میں ماہانہ بارشیں معمول سے کم ہونے کا امکان ہے جو طویل مدتی اوسط کے 94فیصد سے کم ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہاکہ اگست2023کے دوران ہمالیہ‘ مشرقی وسطی ہندوستان اور مشرقی اورشمال مشرقی ہندوستان کے کچھ حصو ں سے متصل ذیلی تقسیموں کے زیادہ تر حصوں میں معمول سے زیادہ بارش کاامکان ہے۔

اس میں کہاگیاہے کہ اگست2023کے اخر سے ستمبر تک کے لئے ماہانہ درجہ حرارت او ربارش کاپیش گوئی کے نقطہ نظر جاری کیاہے۔