سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے دودھ کولن ترال علاقے میں آتشزدگی کی ایک واردات میں کم سے کم سات مویشی جھلس کر ہلاک ہوگئے ۔ذرائع نے بتایا کہ ترال کے دودھ کولن علاقے میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب قریب دو بجے ایک گاؤ خانے میں آگ لگ گئی جس کے شعلوں نے تھوڑی دہی دیر میں پورے گاؤ خانے کو مکمل طور پر خاکستر کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں کم سے کم سات مویشی جھلس کر ہلاک ہوگئے جن میں پانچ بھینس اور دو گائے شامل ہیں ۔اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سراسمیگی دیکھی گئی ۔