مرنے والوں میں دو فلسطینی صحافی بھی شامل ہیں
غزہ۔غزہ میں حماس کے زیر کنٹرول وزرات صحت نے دعوی کیا ہے کہ جمعہ کی صبح ایک ہفتہ تک جاری جنگ بندی کا معاہدہ ختم ہونے کے بعدکچھ گھنٹوں میں غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد100سے بڑھ گئی ہے۔
زنہو ا نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق وزرات صحت کے ترجمان اشرف القادری نے ایک صحافتی بیان میں کہاہے کہ”109کے قریب فلسطینی جس میں زیادہ عورتیں او ربچے شامل ہیں‘ پٹی پر اسرائیلی فضائی حملے میں جاں بحق ہوئے ہیں“۔
القادری کے مطابق مرنے والوں میں دو فلسطینی صحافی بھی شامل ہیں۔ حماس او راسرائیل نے 24نومبر کے روز ایک انسانی ہمدردی پر مشتمل جنگ بندی کے معاہدے پر رضا مندی ظاہر کی تھی۔
جمعہ کی صبح سے دونوں فریقین کے مابین لڑائی دوبارہ شروع ہوگئی‘ اسرائیل نے حماس پر اسرائیلی علاقے پر فائرینگ کے ذریعہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے فضائی حملہ شروع کیاہے