حیدرآباد ۔28 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) جنگاؤں ضلع کے دیورا روپولا منڈل میں کستوربا گاندھی اسکول کے 18 طلبہ سمیت غذا سے متاثر ہوگئے۔ کل رات طلبہ کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور شبہ کیا جارہا ہے کہ کھانے میں مردہ چپکلی پائی گئی۔ متاثر طلبہ کو جنگاؤں ایریا گورنمنٹ ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے جہاں تمام کی حالت اطمینان بخش بتائی جاتی ہے ۔ اسی دوران وزیر پنچایت راج ای دیاکر راؤ نے واقعہ پر برہمی کا اظہار ۔ انہوں نے ضلع کلکٹر شیوا لنگیا کو ہدایت دی کہ اقامتی اسکولوں میں مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکنے کے اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ واضح رہے کہ حالیہ عرصہ میں سرکاری اقامتی اسکولوں میں ناقص غذا کی سربراہی سے طلبہ کے متاثر ہونے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ر