جنگلاتی زندگی کا تحفظ کرنے شجر کاری ضروری

   

بھیلواڑہ۔ ماحولیات اور وائلڈ لائف پروٹیکشن آرگنائزیشن فار اینیملس کی راجستھان یونٹ کے ریاستی انچارج اور انٹیک چیپٹر کے کنوینر بابولال جاجو نے مدھیہ پردیش کے ضلع چھترپور کے بکسواہا میں گھنے جنگلات میں ہیرے ملنے کے امکان کے سبب 382 ہیکٹر اراضی کاالاٹمنٹ منسوخ کرنے کا مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے جس میں لاکھوں درخت اور جنگلی جانداروں کو بسیراہے ۔ جاجو نے اس کے لئے وزیراعظم نریندرمودی کوخط لکھ کر یہ درخواست کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ درخت اور جنگلی جانداروں کو بچانے کے لئے راجستھان سے مسٹرمودی کو ایک لاکھ پوسٹ کارڈ بھیجے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ بکسواہا کے جنگلوں میں 2.16 لاکھ بڑے درخت ہیں، لاکھوں جنگلی جانداروں اورکروڑوں چھوٹے چھوٹے کیڑے مکوڑے رہتے ہیں، اس زمین کو حکومت کے ذریعہ کروڑوں کے لالچ میں ترقی کی نام پر صنعتکاروں کو الاٹ کیا جارہا ہے ۔