جو بائیڈن افغانستان سے فوجی انخلا کےطے شدہ نظام الاوقات پر قائم

   

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے کابل کے ہوائی اڈے پر ممکنہ دہشت گردانہ حملوں کے بڑھتے ہوئے خطرات سے خبردار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے وہ افغانستان سے امریکی انخلا کے لیے تمام پروازیں اکتیس اگست تک کے طے شدہ نظام الاوقات تک مکمل کیے جانے کے گزشتہ فیصلے پر قائم ہیں۔ بائیڈن نے ترقی یافتہ ممالک کے گروپ G-7 کے سربراہان مملکت و حکومت کی افغانستان کے بارے میں ایک ویڈیو کانفرنس کے بعد منگل کی رات کہا کہ کابل ایئر پورٹ پر دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ بہت زیادہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ رواں ماہ کے آخر تک افغانستان سے اپنا فوجی انخلا مکمل کر لینے کا ارادہ تبدیل نہیں کرے گا۔ بائیڈن کے بقول یہ عمل جتنا جلد مکمل ہو سکے، اتنا ہی بہتر ہو گا۔