بہادر پورہ پر تجسس برقرار ۔ خاتون کو موقع دئے جانے کا امکان
حیدرآباد 6 نومبر ( سیاست نیوز ) صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی نے جوبلی ہلز اور راجندر نگر سے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے ۔ جوبلی ہلز سے کارپوریٹر شیخ پیٹ راشد فراز اور راجندر نگر سے بی روی یادو سابق کارپوریٹر کو ٹکٹ دیا گیا ہے ۔ جوبلی ہلز امیدوار کا اعلان ٹوئیٹر پر کیا گیا جبکہ نامپلی میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے راجندر نگر امیدوار کے نام کا اعلان کیا گیا ۔ حلقہ اسمبلی بہادر پورہ سے ابھی مجلسی امیدوار کا اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔ تاہم انتخابی جلسہ کے دوران دو خواتین محترمہ یاسمین سلطانہ سابق کارپوریٹر اور سیدہ فلک کا نام لے کر صدر مجلس نے حلقہ کی امیدواری کے تعلق سے تجسس میں اضافہ کردیا ہے ۔